اہم خبریںتازہ تریندنیا

ناروے کے ولی عہد کے بیٹے پر جنسی زیادتی کا الزام

اوسلو (اے ون نیوز) ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہوکن کے سوتیلے بیٹے مارئیس بورگ ہوئیبی پر ریپ اور گھریلو تشدد کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

مارئیس، ولی عہدہ شہزادی میٹے-ماریٹ کے پہلے شوہر سے بیٹے ہیں۔ انہیں پہلے بھی انہی الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔اگست 2024 میں حکام نے الزام لگایا تھا کہ مارئیس نے 20 سالہ خاتون پر "جسمانی اور ذہنی حملہ” کیا۔ نارویجن جریدے Se og Hør کی رپورٹ کے مطابق مارئیس پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر کچھ جرائم کی ویڈیو بھی بنائی۔

پراسیکیوٹر سٹ±رلا ہینرکس بو نے بتایا کہ فردِ جرم میں شامل جرائم کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید ہے۔مارئیس کے وکیل سیکولک کے مطابق، ان کا مو¿کل ریپ اور گھریلو تشدد کے الزامات کو تسلیم نہیں کرتا۔

گزشتہ سال مارئیس کو 30 گھنٹے قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا:”یہ حقیقت کہ مارئیس بورگ ہوئیبی شاہی خاندان کے رکن ہیں، اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ان کے ساتھ نرمی یا سختی برتی جائے۔ انہیں بھی ویسا ہی سلوک ملے گا جیسا دوسرے شہریوں کے ساتھ ہوتا ہے۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button