اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا

قصور(اے ون نیوز) بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا.

بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے بھی کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا، دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑے جانے کے بعد ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر بھی پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔

دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بہاولپور میں ڈیرہ بکھا کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں زیر آب آ گئیں، پانی کی سطح میں اضافے سے ایمپریس برج پر بھی دبا بڑھنے لگا ہے۔

قصور میں گنڈا سنگھ والا سے ملحقہ دیہات میں پانی داخل ہونے سے فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ پاکپتن اور عارف والا میں سیلابی صورتحال کے باعث احتیاطی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے نتیجے میں تونسہ کی 60 سے زائد بستیاں زیرآب آگئی ہیں .

جب کہ تونسہ، دراہمہ، غازی گھاٹ کے کچے علاقوں میں پانی داخل ہوگیا جس کے بعد انتظامیہ نے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button