اہم خبریںتازہ ترینشوبز

صوابی میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکی لڑکا نکل آیا

صوابی(اے ون نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی اور پولیس نے خود کو لڑکی ظاہر کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

ضلع صوابی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا، جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمعیز ساکن بامخیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

صوابی پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عہد کیا کہ آئندہ اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button