اہم خبریںتازہ تریندنیا

گھر کی بیل بجا کر بھاگنے پر 11 سالہ بچہ قتل

ٹیکساس(اے ون نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں گھر کی بیل بجا کر بھاگنے پر 11 سالہ بچے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوسٹن میں 11 سالہ بچہ جولیان گوزمان اپنے کزن کے ساتھ ایک تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ انہوں نے محلے میں ایک گھر کے دروازے کی بیل بجا کر بھاگنے کی شرارت کرنے کا فیصلہ کیا، یہ شرارت اس بچے کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق جولیان اور اس کا کزن کچھ گھروں کی بیل بجا کر فرار ہو گئے۔ تقریباً 11 بجے رات کو مِمبراؤ اسٹریٹ پر واقع گونز الو لیون جونیئر کے گھر کے باہر 42 سالہ لیون نے 2 گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک جولیان کی پیٹھ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق گولیاں مارنے والا لیون ایک سابق فوجی ہے جو افغانستان میں تعینات رہ چکا ہے اور ٹیکساس نیشنل گارڈ کا رکن بھی رہ چکا ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button