
عارف والا(اے ون نیوز) پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والامیں سیلاب کے دوران سیلفی بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی زندگی چھین کر لے گیا۔
ریسکیو کے مطابق عارف والا سے گزرنے والے دریائے ستلج میں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جا گرا۔ڈوب کر مرنیوالے 22 سالہ نوجوان کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان سیلفی لینے کے شوق کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اس وجہ سے دریا میں جاگرا ۔اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو نوجوان کی نعش کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔