
دبئی(اے ون نیوز)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 7 وکٹوں سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین سرگرم ہوگئے۔
روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی پاکستانی شائقین مایوس نہ ہوئے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے اور بھارتیوں کو رواں سال مئی کے مہینے میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور 0-6 یاد دلادی، ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ‘میچ جیتے یا ہاریں، جنگ تو ہم جیتے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ لوگوں کو ایک بار پھر سے بتادوں کہ اصل جنگ تو ہم ہی جیتے ہیں، ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ ‘میچ ہار گئے تو کیا ہوا جنگ تو ہم جیتے ہیں نا۔