اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان کے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔

عمر شاہ کو اپنے بڑے بھائی احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جاتا تھا اور عمر کے کئی کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے تھے۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ پر عمر کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی۔

پوسٹ میں انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ چاہنے والوں نے اس خبر پر احمد سے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی تاہم عمر کے انتقال کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button