اہم خبریںپنجابتازہ ترین

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاری روک دی

لاہور(اے ون نیوز)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمرڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمرموٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہےکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج میٹنگ کےلیے چیمبر میں بلایا تھا جس پر آئی جی پنجاب آج لاہور ہائیکورٹ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button