اہم خبریںتازہ ترینشوبز

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے؟

ممبئی(اے ون نیوز)کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر "گڈ نیوز” سے متعلق خبروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور معروف ہیرو وکی کوشل کی مقبول جوڑی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی ماں باپ بننے والے ہی۔

اگرچہ جوڑی نے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشخبری اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ پچھلے کچھ مہینوں سے عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے گریزاں نظر آئی ہیں۔

جس نے مداحوں کو مزید تجسس میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو یہاں تک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں سے یہ خوش خبری ذریعے چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وکی کوشل سے فلم Bad Newz کے ٹریلر لانچ پر اس موضوع پر پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ

’’ابھی تو Bad Newz انجوائے کرو، جب Good News آئے گی تو سب سے پہلے آپ سے شیئر کریں گے‘‘!

یاد رہے کہ جوڑی کی شادی 2021 میں راجستھان کے تاریخی قلعے میں ہوئی تھی اور اب سب کی نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ بالی ووڈ کے اس پاور کپل سے آخرکار کب “اوریجنل گڈ نیوز” سنی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button