
نارووال ( اے ون نیوز ) بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی 3 روزہ تقریبات شروع ،دربار کرتار پور کو عوام کیلیے کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے ۔ دربار کرتار پور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔بابا گرو نانک کی برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی۔
ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے کہا کہ بھارت نے تقریبات میں شرکت کے لیے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی۔