اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور پولیس لائنز خودکش حملے کا مبینہ سہولت کار گرفتار

پشاور (اے ون نیوز) پولیس نے پشاور پولیس لائنز حملے کا مبینہ سہولت کار گرفتار کر لیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق پشاور پولیس آج گرفتار ملزم کی تفصیلات میڈیا کے سامنے لائے گی۔ اس حوالے سے آج اہم پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں اعلی افسران سہولت کار کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کریں گے جبکہ ملزم سے اب تک کی گئی تفتیش اور سانحہ پشاور کے ملزمان سے تعلق کی تفصیلات بھی سامنے لائیں گے۔

یاد رہے کہ پشاورمیں سول لائنز کی مسجد میں دوران نماز ہونیوالے خودکش دھماکے میں 100سے زائد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button