پاکستانتازہ ترین

قصور،سنگدل ماںنے 3تین سالہ بچی کو پانی کے تالاب میں ڈبو کر مار ڈالا

قصور ( اے ون نیوز) کنگن پور کے نواح میں سنگدل والدہ نے تین سالہ بچی کو پانی کے تالاب میں پھینک کر موت کے منہ میں دھکیل دیا ۔

تفصیل کے مطابق کلس گاما کے رہائشی وارث ولد جابر شیخ نے پولیس تھانہ کنگن پور کو بتایا کہ میری بیوی صائمہ بی بی جو تین بچیوں کی ماں ہے وہ میری تین سالہ بیٹی اقراءبی بی جو اس کے بطن سے ہی پیدا ہوئی ہے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس سے عداوت رکھتی ہے وقوعہ کے روز میری بیو ی نے میری بیٹی اقراءبی بی کو موٹر کے کھڈے تالاب میں ڈبو کر مار دیا ۔

صائمہ بی بی نے چھ ماہ قبل بھی اپنی اس بیٹی کو اسی پانی کے کھڈے میں پھینکا تھا جسے کسی دیکھنے والے نے نکا ل لیا تھا پولیس نے صائمہ بی بی کو حراست میں لے لیا جبکہ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button