اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سکھیکی،ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے5بچوں سمیت7افراد جاں بحق

سکھیکی،حافظ آباد(اے ون نیوز )سکھیکی میں گھر کی چھت اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں سات افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے گھر میں ٹیوشن پڑھ رہے تھے۔ ریسکیو اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر کے ملبے سے لاشیں اور زخمی بچوںکو نکالا۔

جاں بحق ہونےوالوں میں عبدالرحمان (9 سال)، عمر (5 سال)، روحان (4 سال)، محمد ریحان (8 سال) ، گھر کا مالک عمران عرف مانا ، اس کی تین سالہ بھتیجی اور اس کی والدہ سرور بی بی (60 سال) شامل ہیں جبکہ برہان حیدر (9 سال) شدید زخمی ہیں اور انہیں آر ایچ سی سکھیکی منڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔افسوس ناک واقعے کے بعد سکھیکی میں فضا سوگوار ہو گئی اور تمام مارکیٹیں سوگ میں بند کر دی گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک اور دیگر افسران موقعہ پر پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ کا اور ریسکیو 1122کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور واقعہ پر دلی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ان لمحات میں ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور واقعہ کی ہر لحاظ سے مکمل تحقیقات کی جائینگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button