
کراچی(اے ون نیوز)کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔