پاکستانتازہ ترین

ہاتھ کی انگلیاں اور پسلیاں توڑی گئیں،ارشد شریف پر قتل سے پہلے بیہمانہ تشدد کا انکشاف

لاہور (اے ون نیوز) سینئر صحافی اور کینیا میں قتل ہونے والے اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے کیس میں نئے دلخراش انکشافات سامنے آگئے ہیں،یہ انکشاف نجی ٹی وی نے اپنے پروگرام میں کیے۔

تفصیلات کے مطابق قتل سے پہلے معروف صحافی ارشد شریف پر 3 گھنٹے تشدد کیا گیا اور ناخن اتارے گئے جبکہ تشدد سے ان کے ہاتھ کی انگلیاں اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ گاڑی سے اتار کر انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں، قتل منصوبہ بندی سے ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے روز شوٹنگ رینج پر دس امریکی انسٹرکٹرز اور ٹرینرز کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 23 اکتوبر کی شب آٹھ بجے خرم کے ساتھ کار میں جاتے ہوئے ارشد شریف پر فائرنگ کی گئی جبکہ جس دن ارشد شریف کو قتل کیا گیا اس دن خرم انہیں عام کے بجائے لمبے راستے سے لے کر گیا تھا۔

مزید انکشاف ہوا کہ خرم عام طور پر شوٹنگ رینج والی سڑک استعمال کیا کرتا تھا لیکن اِس رات ا±س نے عام راستے کے بجائے مگادی ہائی وے والا راستہ دور ہونے کے باوجود استعمال کیا۔ تفتیش میں بھی ٹھیک سے تعاون نہیں کیا گیا، پاکستانی تفتیش کاروں نے رینج پر موجود افراد سے متعلق پوچھا لیکن کینیا کے حکام نے معلومات نہیں دیں۔

ذرائع کے مطابق جہاں ارشد شریف کو قتل کیا گیا وہاں 10 امریکی انسٹرکٹر اور ٹرینر بھی موجود تھے ، ارشد شریف نے 22 اور 23 اکتوبر کو امریکی انسٹرکٹرز اور دیگر کے ساتھ ڈنر بھی کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button