
اسلام آباد(اے ون نیوز) اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن طاہر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج خرم سلیم نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم ترین پیشرفت سامنے آگئی اورمقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا۔
مقتولہ کی بہن علوینہ اور والدہ نے بھی ملزم کو معاف کر دیااور عدالت میں پیش ہو کر ملزم کے حق میں بیان دے دیا۔
مدعی پارٹی کی طرف جمع کروایا گیا گیا حلف نامہ بھی سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق واقعہ حادثہ تھا احسن نے جان کر قتل نہیں کیا ۔
ربیعہ کی بہن کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامہ کے مطابق میں نے اپنے طور پر تسلی کر لی ہے کہ ملزم احسن نے میری بہن کا قتل نہیں کیا ،میں نے ملزم احسن طاہر کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے،یہ ایک حادثہ تھا جس میں ربیعہ احسن کی جان چلی گئی ۔مدعی خرم احمد کی جانب سے انکی وکیل صبا فراز راجہ عدالت پیش ہوئیں۔




