
گھوٹکی (اے ون نیوز)سندھ کے شہر گھوٹکی میں سابق صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے احتجاج کرنے والے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں نوجوان نجی انرجی کمپنی کے خلاف احتجاج کررہے تھے اس دوران راستے سے گزرنے والے سابق صوبائی وزیر عبدالباری پتافی اور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری پتافی کا قافلہ روک کر انہیں مطالبات بتانے کی کوشش کی۔
سابق صوبائی وزیر نے مطالبات سننے کے بجائے ویڈیو ریکارڈ کرنے والے نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا۔ عبدالباری پتافی کے محافظوں نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو ہٹایا جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔
واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہنواز بصیر اور سندھ بار کونسل کے ایڈووکیٹ عبدالرزاق مہر نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور مقدمے درج کروانے کا اعلان کیا۔