اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آن لائن جوا ءایپ کی تشہیر کامعاملہ، ڈکی بھائی کے بعد ایک اور سوشل میڈیا انفلوئنسر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور (اے ون نیوز) سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے آن لائن جواء ایپ کو فروغ دینے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد ندیم مغل کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد ندیم مغل نجی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ سے لاہور پہنچا تھا، امیگریشن کے دوران سسٹم کی جانچ پڑتال میں ملزم کا نام ریکارڈ پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد ندیم کو ڈکی سے روابط کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

آن لائن جواء کیس میں متعدد انفلوئنسرز کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سکینڈل پر تحقیقات کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button