
دبئی(اے ون نیوز)ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے رنر اپ کا چیک پھینکے جانے کی حقیقت سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے عہدیدار امین الاسلام بلبل سے رنر اپ کا چیک وصول کرنے کے بعد فوراً تیز انداز میں پھینک دیتے ہیں۔
آغا سلمان کے اس عمل پر بھارتیوں نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستانی کپتان نے بھارتی مہمان سے چیک وصول کرکے سب کے سامنے ہتک آمیز انداز میں پھیک کر انکی توہین کی ہے اور انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا ہے۔
تاہم معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ جس شخصیت کو بھارتی کہا جارہا ہے وہ اصل میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام ہیں۔ سلمان علی آغا کا چیک پھینکنا دانستاً نہیں تھا بلکہ چیک دینے کے فوراً بعد انہیں پریزنٹر نے اپنے پاس آنے کو کہا تو انہوں نے جلدی میں چیک کو رکھنے کی کوشش کی جس سے دیکھنے والوں کو لگا کہ شائد چیک کو پھینکا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اختتامی تقریب تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔
بھارتی ٹیم کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور کھیل کو سیاست زدہ کرنے کے باعث تاریخ میں پہلی بار کسی ایشیا کپ میں فاتح ٹیم کو ٹرافی نہیں دی جاسکی۔
https://x.com/TarakNTRneel/status/1972532348706312196