
راولپنڈی(اے ون نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیےجانے کا امکان ہے، راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی۔
جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے، خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 31 جولائی سے تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریژن کو سونپ دی گئی۔