
واشنگٹن (اے ون نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ان کی طرف سے پیش کیے گئے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی پاکستان نے مکمل حمایت کی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی مکمل حمایت کی ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے بیان بھی جاری کردیا ہے۔ ان کا اشارہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اس بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کچھ دن پہلے وائٹ ہاؤس آئے تھے، وہ شروع سے ہی اس معاملے پر ہمارے ساتھ تھے، انہوں نے اس کی 100 فیصد حمایت کی۔