اہم خبریںتازہ تریندنیا

صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ امن منصوبے پر حماس کا ردعمل بھی آ گیا

غزہ(اے ون نیوز)قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچادیا۔

ایک سفارتی ذرائع نے الجزیرہ کو حماس تک مجوزہ معاہدے پہنچنے کی تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق حماس کی ٹیم نے ثالثوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا مطالعہ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ منصوبے پر حماس کی جانب سے باضابطہ طور پر حمایت یا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل حماس رہنما کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہیں ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ تحریری شکل میں موصول نہیں ہوا تاہم ابھی عرب میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ قطر اور مصر نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچادیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button