
لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی لیگز کے لیے قومی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردیے جن میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کئے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا۔
پی سی بی کے سی او او سید سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔
این او سی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، شاداب خان اور فہیم اشرف کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے پہلی بار بگ بیش لیگ کے سیزن 15 میں کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔
بابراعظم کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی فرنچائز ’سڈنی سکسرز‘ کے ساتھ مکمل سیزن کا معاہدہ ہوا تھا جس کی تصدیق فرنچائز نے خود کی تھی۔