
لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے 8 فروری کو پنجاب میں احتجاج کی کال دے دی
ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب نے احتجاج سے متعلق رپورٹ تیار کر لی، فائنل رپورٹ بانی تحریک انصاف کو پیش کی جائے گی، رپورٹ میں کس کس شہر میں عہدیداروں نے احتجاج کیا یا نہیں، رپورٹ کا حصہ، ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے احتجاج نہ کرنے والوں سے متعلق بانی تحریک انصاف کو آگاہ کیا جائے گا.
حتمی رپورٹ پنجاب کے ریجنل صدور کو بھی بھجوا دی گئی، چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عہدیداران کے مستقبل سے متعلق تجاویز بھی رپورٹ کا حصہ بنائیں،چیف آرگنائزر پنجاب نے رمضان کے پہلے عشرے میں سیاسی سرگرمیوں سے متعلق ہدایات دیں۔
ہدایت پر عمل کرنے اور نہ کرنے والوں سے متعلق رپورٹ بھی تیار کی گئی.