اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

لاہور(اے ون نیوز)لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں 150 روپے سے 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، کرایوں میں اضافے کے عوض مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کی جائے گی۔

ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان اے سی پارلر کا کرایہ 2500، اے سی بزنس کا 2250 ہو گیا ہے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 2100، اکانومی کلاس کا کرایہ 1300 روپے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button