
شکار پور(اے ون نیوز)شکارپور کے نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکا نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرلیاگیا۔
دھماکے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی، ریلوے عملہ ٹریک کو بحال کرنے کے لیے بوگیوں کو پٹری سے ہٹانے میں مصروف ہے۔