
لندن(اے ون نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ بڑھ گئے.
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 63 سینٹ کے اضافے سے 67 ڈالر ہوگئی،برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت 70 سینٹ کے اضافے سے 70.68 ڈالر ہوگئی.
مرمت کے لئے امریکی آئل ریفائنریز کی جزوی بندش سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا.