اہم خبریںتازہ تریندنیا

امن کا نوبل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا کو مل گیا

اوسلو(اے ون نیوز)دنیا کے معتبر ترین اعزازات میں شمار ہونے والا نوبل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے نام رہا۔

سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اوسلو میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ اعلان کیا۔

اعلان کے موقع پر جورجین واٹن فریڈنس کا کہنا تھا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو یہ انعام ان کی جمہوریت، انسانی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا میں جمہوری اقدار کو ازسرِنو بیدار کیا ہے۔

نوبل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی رفاقت کو فروغ دینے، مستقل فوجی طاقتوں میں کمی لانے، یا امن کے قیام و استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کرے۔ ماریہ کورینا مچاڈو اس برس ان ہزاروں کارکنوں میں نمایاں رہیں جنہوں نے سیاسی جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور اظہارِ رائے پر پابندیوں کے خلاف آواز بلند کی۔

ماریہ کورینا مچاڈو اس سے پہلے بھی عالمی سطح پر متعدد اعزازات حاصل کر چکی ہیں، جن میں یورپی پارلیمنٹ کا سخاروف ایوارڈ برائے آزادیِ اظہار شامل ہے۔

نوبل انعام کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہ اعزاز سوئیڈن کے مایہ ناز موجد الفریڈ نوبل کے نام سے منسوب ہے، جنہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا تھا۔ الفریڈ نوبل نے اپنی وصیت میں اپنے تقریباً تمام اثاثے ایک فنڈ کی شکل میں مختص کیے تاکہ علم، سائنس، ادب اور امن کے فروغ کے لیے ہر سال نمایاں شخصیات کو یہ انعام دیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button