اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ

ڈیرہ اسمٰعیل خان(اے ون نیوز)ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خود کش حملہ، بھارتی ہتھیاروں سے لیس نامعلوم دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسمٰعیل خان سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر 7 سے 8 دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، صورتحال پر قابو پانے کے لیے اعجاز شہید پولیس لائنز سے پولیس کی اضافی نفری روانہ کردی گئی ہے۔

آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسمٰعیل خان سجاد احمد خود کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button