
نیو یارک(اے ون نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی.
ڈاؤ جونز انڈیکس 600 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 488 پر بند،ایس اینڈ پی انڈیکس 117 پوائنٹس کی تیزی سے 5 ہزار 638 پوائنٹس پر بند ہوا.
نیسڈیک انڈیکس 451 پوائنٹس کی تیزی سے 17 ہزار 754 پوائنٹس پر آگیا،سرمایہ کاروں کی اگلے ہفتے تیزی کے امکان پر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی.