اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ایسا لگتا تھا کہ جلد مر جاؤں گا، سنجے دت کا نشے کی لت سے متعلق انکشاف

ممبئی(اے ون نیوز)بولی وڈ کے ’بابا‘ کہلانے والے سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں نشے کی عادت میں وہ اس قدر غرق ہو چکے تھے کہ انہیں احساس ہونے لگا تھا کہ وہ نشے کی وجہ سے مر جائیں گے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق سنجے دت کی نشے کی لت سے متعلق باتیں کرنے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی عادت سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں اداکار نے کہا کہ کہ ہر طرح کا مسلسل نشہ کرتے وقت وہ ایک وقت میں اتنے کمزور ہو گئے تھے کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ مر جائیں گے۔

سنجے دت کا کہنا تھا تھا کہ انہوں نے خود کو مرتے ہوئے دیکھا، وہ چھپنے، بھاگنے اور لوگوں کے طعنوں سے تنگ آ چکے تھے۔ وہ بیمار رہنے لگئے تھے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ نشے کی لت میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں محسوس ہونے لگا کہ انہیں اپنے خاندان کی مدد چاہیے اور پھر وہ خاندان کے قریب ہوا۔

انہوں نے ورزش کے فوائد پر بھی زور دیا اور کہا کہ ورزش سے بہتر کوئی چیز نہیں، یہ ایک ایسی توانائی دیتی ہے جو کسی نشے سے بہتر ہے، زندگی سے بڑھ کر کوئی نشہ نہیں۔

اسی انٹرویو میں اداکارہ پوجا بھٹ جو ان کے ساتھ کام کر چکی ہیں انہوں نے کہا کہ سنجے بہت خیال رکھنے والے شخص ہیں، وہ انہیں 6 سال کی عمر سے جانتی ہیں، وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتے تھے، ان کے لباس پر تبصرے کرتے تھے، انہیں جلد سونے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا کہتے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ سنجے دت کو نشے کی لت 1980 کے بعد اس وقت پڑی جب ان کی ماں مشہور اداکارہ نرگس شدید بیمار ہوکر انتقال کر گئیں تھیں۔

اس صدمے نے انہیں نشے کی طرف دھکیلا، انہوں نے نشے سے جان چھڑانے کے لیے بھارت اور باہر کئی بار بحالی کے پروگراموں میں حصہ لیا اور آہستہ آہستہ اپنی زندگی اور کیریئر کو سنبھالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button