اہم خبریںتازہ ترینتجارت

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(اے ون نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

توقع ہے کہ اس اقدام سے مسلسل مہنگائی سے نبرد آزما صارفین کو معمولی راحت ملے گی۔

دوسر ی جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرائے گئے صنعت کی قیمتوں کے حسابات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button