اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

سوات موٹر وے پر خوفناک حادثہ، 15 افراد جاں بحق

مالاکنڈ (اے ون نیوز) مالاکنڈ میں سوات موٹر وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا، ٹرک الٹ کر سیکڑوں فٹ کھائی میں جا گرا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نورالامین نے مزید بتایا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات کے علاقہ بحرین سے تھا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ٹرک میں سوار افراد سردی شروع ہونے سے پہلے گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے تھے۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button