
کراچی(اے ون نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگے ہونے کے بعد پاکستان میں فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1900روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔24قیراط فی تولہ سونا4لاکھ 42ہزار800روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا1629روپے مہنگاہونے کے بعد قیمت 3لاکھ 79ہزار629روپے ہو گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا19ڈالر اضافے سے 4217ڈالر کا ہوگیا۔