
لاس اینجلس (اے ون نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے آخرکار ایک ایسی جگہ تلاش کر لی ہے جہاں وہ شہرت اور میڈیا کی چمک دمک سے دور، پ±رسکون انداز میں اپنی زندگی کا لطف اٹھا سکیں۔
کینیڈین گلوکار طویل عرصے سے اپنی صحت اور اپنی اہلیہ ہیلی بیبر سے ازدواجی تعلقات کے حوالے سے خبروں میں رہتے آئے ہیں۔ اکثر ان کے لباس، انداز اور رویے پر تبصرے ہوتے رہے ہیں، جب کہ طلاق کی افواہیں بھی مسلسل گردش میں رہیں۔
اب اطلاعات کے مطابق، "Baby” گانے سے شہرت حاصل کرنے والے بیبر نے ایک نیا ٹھکانہ بنا لیا ہے ، ایک خفیہ اسپورٹس وینیو "دی لیگ (THE LEAGUE)”، جسے لوگ "لاس اینجلس کا بہترین راز” قرار دیتے ہیں۔
یہ مقام صرف دعوت نامہ رکھنے والے افراد کے لیے مخصوص ہے، جہاں سی ای اوز، وی آئی پیز، کھلاڑیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد محفوظ ماحول میں میل جول کر سکتے ہیں۔
اس کے بانی رون آبائیکوب نے بتایا، "میں نے دی لیگ اس لیے بنایا کہ ایک اعلیٰ ذوق رکھنے والا انجینئر بھی جسٹن بیبر اور وِک مینسہ کے ساتھ ایک ہی فٹسال ٹیم میں کھیل سکے۔”
ایک ذرائع نے بتایا، "میں نے جسٹن کو یہاں کئی بار دیکھا ہے۔ وہ ہمیشہ پ±رجوش، خوش مزاج اور سب کے ساتھ گھل مل کر بات کرتے ہیں بالکل اپنے عنصر میں نظر آتے ہیں۔”
انسٹاگرام پر بھی جسٹن بیبر کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں کورٹ سائیڈ بیٹھے، کھیلتے یا دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان کے نئے پرسکون اور خوشگوار طرزِ زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔