اہم خبریںتازہ ترینذرا ہٹ کے

گوجرانوالہ میں چوتھی شادی کرنیوالے شخص کی بارات میں تیسری بیوی بچوں سمیت پہنچ گئی

گوجرانوالہ (اے ون نیوز) چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی جس پر دولہا میا ں تقریب چھوڑ کر بھاگنے پر مجبو ر ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق رمضان کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور دوسری بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کےچار بچے ہیں۔اب رمضان چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ بیوی کے پہنچنے پر اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ پیپلزکالونی گوجرانوالہ میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button