اہم خبریںتازہ ترینکھیل

پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز سے افغانستان دستبردار، ایک اور ملک نے دعوت قبول کرلی

لاہور(اے ون نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کے بعد زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)کی دعوت قبول کرلی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے نومبر میں پاکستان میں شیڈول سہہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کیا تھا۔

تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائےگی جس میں پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ افغانستان بھی شامل تھا تاہم افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی نے زمبابوے سے رابطہ کیا اور سیریز میں شرکت کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی۔

پی سی بی کے مطابق سہہ ملکی سیریز اپنےشیڈول کےمطابق ہوگی۔ افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا جب کہ زمبابوے اور سری لنکا کا میچ 19 نومبرکو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button