اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیلی وزیردفاع کی ہٹ دھرمی برقرار، فوج کو حماس کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا

تل ابیب(اے ون نیوز)اسرائیلی وزیردفاع نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوج کو غزہ میں حماس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔

اسرائیلی وزیردفاع نے دھمکی دی کہ حماس کو ایک بار پھر سبق سکھایا جائےگا، وزیردفاع کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کو اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے احکامات دے دیے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حماس کو معاہدے کی خلاف ورزی کا بھاری خمیازہ چکانا پڑے گا۔

وزیردفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ حماس نے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو فوجی حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

یاد رہےکہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر بم برسانا شروع کر دیے۔ غزہ میں حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے گئے، غزہ کے نصیرات کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

کل صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی، غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ جنوبی غزہ میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں جبکہ حماس نے خود پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا اسرائیلی الزام مسترد کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button