اہم خبریںپنجابتازہ ترین

قصور،ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا ماموں کے ہاتھوں قتل

قصور(اے ون نیوز)ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے کو قتل کردیا۔

مقتول کے بھائی پرویز نے بتایا کہ 30 سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔

تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button