اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پر پابندی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی مںظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ٹی ایل پر پابندی کی مںظوری دی جبکہ وزارت داخلہ کو مزید کارروائی کیلیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کے دور میں 15 اپریل 2021 میں ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد 7 نومبر 2021 کو کابینہ نے پابندی واپس لے لی تھی۔

آج ہونے والےکابینہ میٹنگ کے منٹس جاری ہونے پر پابندی کا ڈکلیریشن بھی جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو ٹی ایل پی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا، جبکہ افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

اس کے علاوہ وزیر دفاع نے افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دی۔ جبکہ اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button