پاکستانتازہ ترینتجارت

اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ڈالر ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ

پاکستان ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکس چینج کمپنیز کے منعقدہ اجلاس میں ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے،

اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ڈالر ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256 روپے مقرر ہو گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مذکورہ فیصلے پر کل سے عمل درآمد کیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر نوک پلک سنواری جائے گی۔ مارکیٹ میں ڈالر کی مصنوعی طلب رہی، لوگ ہم سے ڈالر خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچ رہے تھے،

گرے مارکیٹ دن بدن زرمبادلہ کا کام اپنی طرف منتقل کررہی تھی ، ڈالر کا مارکیٹ ریٹ 250 روپے سے زیادہ ہے۔ چیئرمین ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کہتے ہیں ہمارے ہاں ڈالر کا ریٹ قدر سے کم ہے، ایکس چینج کمپنیز کے پاس ڈالر موجود نہیں، لوگوں کے گھروں میں 10 ارب ڈالر پڑے ہیں جس کی ریاست کے پاس رسائی نہیں۔ ہم درآمد نہیں کر سکتے تو کیا ڈالرز آسمان سے آئیں گے۔ عوام سے اپیل ہے ڈالر میں سرمایہ کاری نہ کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button