تازہ تریندنیا

جمائما اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

لندن ،ٹورنٹو(اے ون نیوز)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں اس تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں کیونکہ سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

(2) Justin Trudeau on Twitter: "The attack on @ImranKhanPTI and his supporters is completely unacceptable, and I strongly condemn this violence. It has no place in politics, in any democracy, or in our society. I’m wishing a speedy recovery to Imran and all who were injured today.” / Twitter

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے حملے کی خبر کو خوفناک قرار دیتے ہوئے عمران خان کے محفوظ ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا ہے،انہوں نے اس نوجوان کا عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے شکریہ بھی ادا کیا جس نے مسلح شخص کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔

Jemima Goldsmith on Twitter: "The news we dread… Thank God he’s okay. And thank you from his sons to the heroic man in the crowd who tackled the gunman.” / Twitter

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button