اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما افتخار درانی اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد ( ا ے ون نیوز ) تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر ) پر پی ٹی آئی رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ان کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔

سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ افتخار درانی کو بغیر کسی مقدمے کے وارنٹ دکھائے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ( ٹوئٹر ) ہینڈل پر جاری کئے گئے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ افتخار درانی کو اغوا کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار درانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button