اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

کوئٹہ(اے ون نیوز)جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔

جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حافظ حسین احمد نے اختلافات کے بعد جے یو آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم دسمبر 2022 میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وہ پھر سے جے یو آئی کا حصہ بن گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button