اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع

سیالکوٹ(اے ون نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ اگر مذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ کا آپشن موجود ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو پھر مودی حکومت نے افغانستان کے ساتھ ملکر پاکستان کیخلاف پراکسی جنگ شروع کردی جبکہ ہم نے افغان مہاجرین کی چالیس سال مہمان نوازی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پانچ روز سے کوئی واقعہ نہیں ہوا، جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں بالکل محفوظ ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کو دیکھیں گے اگر وہ قابل قبول ہوئیں تو ٹھیک ورنہ پھر اُن کے ساتھ کھلی جنگ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button