اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

کروڑوں برسوں سے مکمل محفوظ حالت میں دفن ڈائنا سور کا انڈہ دریافت

ارجنٹینا(اے ون نیوز) سائنسدانوں نے ارجنٹینا میں 7 کروڑ برسوں سے دفن اس انڈے کو نکالا ہے جو حیران کن طور پر بالکل درست حالت میں ہے۔

اسے ارجنٹینا کے خطے Patagonia کے علاقے Rio Negro میں دریافت کیا گیا جس نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا۔

دیکھنے میں یہ کسی شتر مرغ کے انڈے جیسا ہے اور اسی وجہ سے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ کسی چھوٹے ڈائنا سور کا انڈہ ہوگا۔اس علاقے میں پہلے بھی ڈائنا سور کے انڈے دریافت ہوئے ہیں مگر مکمل طور پر محفوظ انڈہ پہلی بار دریافت کیا گیا۔

درحقیقت سائنسدانوں کا تو خیال ہے کہ اس کے اندر مواد بھی موجود ہے۔ارجنٹینا میوزیم آف نیچرل سائنسز سے تعلق رکھنے والے گونزالو میونوز نے بتایا کہ یہ ایک مکمل انڈہ ہے جو حیران کن امر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر کسی چھوٹے گوشت خور ڈائنا سور کا انڈہ ہے اور ان کے فوسلز بہت کم ملتے ہیں۔اس انڈے اور وہاں موجود ملنے والے دیگر اشیا کو اب ارجنٹینا میوزیم آف نیچرل سائنسز میں تحقیق کے لیے بھیجا جائے گا۔

گونزالو میونوز نے بتایا کہ انڈے کے اسکینز سے علم ہوگا کہ اس کے اندر واقعی کچھ موجود ہے یا نہیں، اگر کسی ڈائنا سور کے آثار دریافت ہوئے تو یہ جنوبی امریکی تاریخ میں ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button