اہم خبریںتازہ تریندنیا

حماس کا اسرائیلی وزیراعظم کے حملوں کے حکم کے بعد اہم اعلان

غزہ(اے ون نیوز)حماس نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے فوج کو غزہ پر حملوں کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ وہ آج ملنے والی دوسری لاش واپس کرنے کا عمل معطل کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی گرفتارشہری کی لاش واپس کرنے کا عمل اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل کردیں گے، جو آج ملی تھی۔

القسام بریگیڈ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کسی قسم کی جارحیت کی وجہ سے لاشوں کی تلاش، کھدائی اور لاشیں نکالنے کے عمل میں رکاوٹ ہوگی اور اس کے نتیجے میں لاشوں کی واپسی تاخیر کا شکار ہوگی۔

حماس نے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک دفعہ پھر جارحیت کے لیے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں لاشوں کی تلاش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے اور مصالحت کاروں سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اداروں کو اجازت دی جائے تاکہ وہ سیاست اور جارحانہ عزائم کے برخلاف انسانی بنیادوں پر فرائض سرانجام دیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس پر لاشوں کی واپسی میں گڑ بڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی فوج کو غزہ پرحملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button