اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

کوہستان مالیاتی اسکینڈل , نیب نے گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر گھر میں چھپائے گئے 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے

پشاور(اے ون نیوز) قومی احتساب بیورنے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمہ کے گھر پر چھاپے کے دوران 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے گرفتار ملزمہ کوہستان کرپشن مالیاتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ ہیں، نشان دہی پر گھر پر چھاپہ مارا گیا، مرکزی ملزم قیصر اقبال اور ان کی بیوی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، مرکزی ملزم قیصر اور ان کی بیوی نیب کی حراست میں ہیں۔گزشتہ روز احتساب عدالت نے ملزمہ اور ان کے شوہر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا تھا۔

دی بینک آف پنجاب نے 30ستمبر، 2025 تک 9 ماہ میں آپریٹنگ منافع میں شاندار 156 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا
نیب ذرائع نے بتایا کہ کوہستان میگا اسیکنڈل میں 20 سے زائد ملزمان کو نیب نے گرفتار کیا ہے اور اس اسکینڈل میں اب تک 30 ارب روپے تک برامد کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button