اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

مٹی کے گھر میں آنکھ کھولنے والے پاکستانی برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن منتخب

لندن (اے ون نیوز)برطانوی ایوان بالا یعنی ہاؤس آف لارڈز میں ایک اور پاکستانی پہنچ گیا ہے۔

لبرل ڈیموکریٹس کی نامزدگی پر لارڈ بننے والےلارڈ شفق محمد کا کہنا تھا کہ باپ دادا مزدور تھے، ہاؤس آف لارڈ تک پہنچنےکا سفر طویل اور محنت سے عبارت ہے، شیفیلڈ میں 20 برس کونسل گروپ لیڈر اور یورپی پارلیمنٹ میں بھی خدمات سرانجام دیں، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ لارڈ بنوں گا۔

لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں چکسواری کے علاقے میں مٹی سے بنےگھر میں آنکھ کھولی،گھر میں پانی اور بجلی نہیں تھی، والدہ کنویں سے پانی بھر کر لاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ مواقعوں کا ملک ہے، میں اس کی زندہ مثال ہوں، نوجوانوں کے لیے پیغام ہےکہ خواہ ان کا تعلق جہاں سے بھی ہے وہ اپنی محنت سے مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

لارڈ شفق نے کہا کہ گرومنگ میں صرف چند لوگ ملوث ہیں جنہوں نے پوری کمیونٹی کو بدنام کیا ہے،کمیونٹی میں موجود گندے انڈروں کا دفاع نہ کیا جائے، ہمارے بزرگ تو خواتین کو دیکھ کر آنکھیں جھکا لیا کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بطور لارڈ کشمیر اور کمیونٹی کے دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button