
لاہور(اے ون نیوز) ہربنس پورہ میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سلینڈر دھماکے کی وجہ سے گھر کی پہلی منزل نیچے گرگئی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
جاں بحق افراد میں 55 سال کی عذرا، 2 سال کا صائم اور 19 سال کا آفتاب شامل ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس جمع ہونے سے اچانک دھماکا ہوا، شبہ ہےگھرمیں چولہا کھلا رہنےسےگیس جمع ہوتی رہی۔




